اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کے ذریعے منظر عام پر لائے جانے والے اس ویڈیو کو گذشتہ چار دنوں سے اب تک تقریبا اٹھائیس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں جس میں سعودی عرب کے جٹ طیارے ایران کے امدادی جہازی کو دھمکی دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں-
موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی جہازوں کی جانب سے ایران کے امدادی طیارے کو دھمکی کا یہ ویڈیو دیکھنے والے اکثر سعودیی شہری ہیں- رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد ہر لمحے بڑھتی جا رہی ہے -پریس ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر حمید رضا عمادی نے یمن کی فضائی حدود میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کے لئے امدادی سامان اور امن کا پیغام لے کر جانے والے اس جہاز میں زیادہ تر دوائیں اور انسانی ہمدردی پر مبنی امداد تھی لیکن جارح سعودی عرب کے جیٹ طیاروں نے یمن کی فضاؤں میں ایرانی جہاز پر دھاوا بول دیا- انھوں نے کہا کہ ایرانی پائلٹ نے پھر بھی ہمت نہیں ہاری لیکن صنعا ایئرپورٹ پر سعودی بمباری کے باعث لینڈنگ ممکن نہ ہونے کے باعث اسے واپس آنا پڑ- حمید رضا عمادی نے اس طیارے کے پائیلٹ کیپٹن "بہزاد صداقت نیا" کو قومی ہیرو قرار دیا اور کہا کہ ایسے عالم میں جب ایران ، یمن کے مظلوم عوام کے لئے دوا اور انسانی ہمدردی پر مبنی امداد بھیج رہا ہے، سعودی عرب اس پر بمباری کر رہا ہے اور یہ بات علاقے کے عوام کو ہمیشہ یاد رہے گی اور یہ ویڈیو اتنے کم وقت میں اتنی بڑی تعداد میں دیکھے جانے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے اٹھائیس اپریل کو یمن کے مظلوم عوام کے لئے امدادی سامان لے جانے والے ایرانی جہاز کو صنعا ایئر پورٹ پر اترنے نہیں دیا- ایران کے اس امدادی جہاز میں دس ٹن دوائیں اور تیرہ ڈاکٹر سوار تھے- جس وقت یہ امدادی جہاز صنعا ایئرپورٹ پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا، عین اسی وقت سعودی جنگی طیاروں نے دھاوا بول دیا اور ائیرپورٹ پر شدید بمباری شروع کردی اور ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے طیارے کو اترنے نہیں دیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲